19 مارچ 2026 - 10:06
مآخذ: ابنا
کابل پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:اقوام متحدہ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن  نے پاکستان کی جانب سے کابل میں ایک طبی مرکز پر مبینہ فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن  نے پاکستان کی جانب سے کابل میں ایک طبی مرکز پر مبینہ فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق یہ حملہ نشہ کے عادی افراد کے علاج کے مرکز امید  پر کیا گیا، جس پر اقوام متحدہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عالمی قوانین کے تحت تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ مریضوں، طبی عملے، ہسپتالوں اور ایمبولینسز کا تحفظ کریں، جبکہ شہری تنصیبات پر حملے سختی سے ممنوع ہیں۔

اقوام متحدہ مشن نے اس واقعے کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تنازعات میں سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو اٹھانا پڑتا ہے۔

ادارے نے فوری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جو خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha